پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیگا: سابق انگلش کپتان

آئی سی سی  ورلڈکپ 2023 کیلئے 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے  انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے شاہینوں کے ہاتھوں  بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں  سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ ورلڈکپ میں  پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *