عمران خان نے توشہ خانہ میں نااہلی معطل کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ میں الیکشن کمیشن سے نا اہلی کا فیصلہ معطل کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

عمران خان نے نااہلی کا فیصلہ معطل کرانے کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کانوٹیفکیشن جاری کیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزاکی بنیادپر جاری ہوا اس لیے الیکشن کمیشن سے جاری نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *