جنرل باجوہ کی توسیع کی حمایت میں پنجاب اور وفاقی حکومت کی پیشکش ہوئی: خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنرل باجوہ کی توسیع کے بدلے پنجاب اور وفاقی حکومت کی پیشکش کی گئی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع کی حمایت کرنے کی کوئی منطقی توجیہہ پیش نہیں کرسکتا، پارٹی قیادت نے محسوس کیا اس وقت آرمی چیف کی توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیے۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ ’ جنرل باجوہ کی توسیع کے فیصلے کے ریٹرن فیور میں مجھے آفر ہوئی، جس ماہ ووٹنگ ہوئی اس سے کچھ ٹائم پہلے کی بات ہے، اُنہوں نے کہاکہ آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کوئی ابہام نہیں ہے، میں نے کہا کوئی ابہام نہیں، اُنہوں نے کہا کہ تحریری طور پر آپ کیا چاہتے ہیں، جو اُنہوں نے حکومت کے حوالے سے کہا کہ جون میں پنجاب کی حکومت لے لیں، دو تین ماہ بعد جون آنے والا تھا، دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، میں نے اُن سے کہا کہ میرے لیڈر نے ہدایت دی ہیں کہ کوئی ریٹرن فیور نہیں، ہمارے لیڈر نے اسی شرط پر مانا کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، جن سے میری ملاقات ہوئی اُنہوں نے ایک الفاظ استعمال کیے کہ ہم نے اسے بہت برداشت کرلیا‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *