چین نے آبنائے تائیوان کے قریب پہلی کراس سی بلٹ ٹرین لائن کا آغاز کردیا
چین نے آبنائے تائیوان کے قریب اپنی پہلی کراس سی بلٹ ٹرین لائن کا آغاز کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اپنی پہلی تیز رفتار ریل لائن کا آغاز کردیا جو تائیوان کے قریب جنوب مشرقی صوبے فوجیان کی ساحلی پٹی اورسمندری خلیجوں سے گزرے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ چین کی پہلی کراس سی بلٹ ٹرینوں کے ساتھ تیز رفتار ریل لائن ہے جو تین ساحلی خلیجوں کے پلوں پر سفر کرے گی، اس کی رفتار 350 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی ٹرین آج صبح صوبے فوجیان کے شہر فوزو کے ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی جو شہر زیامین تک جائے گی اور ایک گھنٹے کے اندر اپنی منزل پر پہنچے گی۔
اسی حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس ٹرین کو چین ریلوے سیوان سروے اور ڈیزائن گروپ کو لمیٹڈ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو چین کے وسیع و عریض تیز رفتار ریل نیٹ ورک میں اضافہ کرتا ہے۔