سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بھائی چوہدری رمضان انتقال کر گئے

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی چوہدری محمد رمضان پرویز بقضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 69 برس تھی۔ وہ تحریک انصاف کے رہنما تھے۔ چوہدری رمضان پرویز نے 191 گ ب میں فارم ہاؤس بنا رکھا تھا۔ جہاں منگل اور بدھ  کی درمیانی شب ان کے دل میں ہلکا سا درد ہوا۔ صبح نو بجے وہ رجانہ ہسپتال پہنچے جہاں وہ بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے انتقال کر گئے۔ وہ چند ہفتے قبل ہی گلاسگو سے وطن آئے تھے۔ چوہدری رمضان پرویز کو تقریباً 25 برس قبل تھائی لینڈ میں دل کا پہلا دورہ پڑا تھا۔ جس کے بعد گلاسگو میں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ مرحوم کے لواحقین میں اہلیہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ان کے بیوی بچے گلاسگو ہی میں ہیں جبکہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ان دنوں مسقط گئے ہوئے ہیں۔ چوہدری رمضان کی نمازہ جنازہ بدھ کی سہ پہر 4 بجے چک نمبر 191 گ ب مخدومہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق ایم این اے چوہدری اشفاق، جنید انوار چوہدری، سابق ایم پی اے کرنل (ر) ایوب خان گادھی، چیف ایٹر پاور اینڈ پالیٹکس محمد اسلم، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت دو سے تین ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی امات مفتی عابد فرید نے کی۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو فوری طور پر ایمبولینس میں لاہور بھجوا دیا گیا جہاں سے آج صبح میت گلاسگو بھجوائی جائے گی اور مرحوم کو گلاسگو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرحوم کے والدین کی آخری آرام گاہیں بھی گلاسگو میں ہیں۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مسقط سے گلاسگو پہنچیں گے۔ چوہدری رمضان پرویز کے دو بھانے ڈاکٹر کاشف ریاض اور چوہدری نوید پاکستان میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *