پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا، 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا
کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 70 پیسے کم ہو کر 290 روپے 70 ہے جو گزشتہ ہفتے کےآخری کاروباری روز 291.76 پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں گزشتہ 14 روز کے دوران امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 16.40 روپے سستا ہوا ہے اور پاکستانی روپے کے مطابلے میں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 293 روپےکا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔