عام انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے: منظور وسان کی پیشگوئی
کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات 28 جنوری کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔
ایک بیان میں منظوروسان نے کہا کہ عام انتخابات میں پی پی اور (ن) لیگ میں مقابلہ سخت ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا
انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے اور سندھ میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کریگی۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں پی پی پی زیادہ سیٹیں لے گی، احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں سب کا ہونا چاہیے۔