پاکستان کے صدام حسین کا عمان کے فٹبال کلب سے معاہدہ
پاکستان فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر صدام حسین نے عمان کے کلب سے معاہدہ سائن کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدام حسین نے عمان کے صلالہ اسپورٹس کلب کو جوائن کرلیا ہے،صلالہ اسپورٹس کلب عمان کا ڈویژن ون کلب ہے ۔
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار فٹبالر کا پاکستان کے ایس ایس جی سی کلب سے صلالہ کلب ٹرانسفر مکمل ہوگیا ہے۔
صدام حسین سیزن2023 ۔ 24میں صلالہ کلب کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔
نیا کلب سائن کرنے پر صدام کا کہنا تھا کہ وہ اپنے نئے کلب کو جوائن کرنے پر پرجوش اور بہت خوش ہیں، اگلے سیزن میں نئی ٹیم کیلئے کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔
صدام حسین ماضی میں کرغزستان اور بحرین میں بھی پروفیشنل فٹبال کھیل چکے ہیں،قومی فٹبالر نے پاکستان کی جانب سے 25 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔