عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں رکھتے: (ن) لیگ اور پی پی یک زبان

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں رکھتے۔

ایک پروگرام میں انتخابات کے انعقاد پر الگ الگ مؤقف رکھنے والی (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی یک زبان ہوگئیں۔

پروگرام میں خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ  صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت کی وزیرقانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی۔

 ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق تاثر غلط ہے، صدر مملکت کی الیکشن سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *