آئی سی ایم پی ڈی کی 30 ویں سالگرہ کی تقریب
آئی سی ایم پی ڈی نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی اور پروجیکٹ پروٹیکٹ “منتخب سلک روٹس اور وسطی ایشیائی ممالک میں ہجرت کے نطآم کو بہتر بنانے” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا ۔
تقریب کے موقع پر انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ نے اپنے تین دہائیوں کے سفر کی کامیابیوں کی بات کی جس میں تحقیق ، پالیسی ڈولیپمنٹ ، استعداد کار ، اور ہجرت کے مکالمے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ۔
اس موقع کی خاص بات آئی سی ایم پی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مائیکل اسپنڈلیگر کی طرف سے پیش کردہ پروٹیکٹ “منتخب سلک روٹس اور وسطی ایشیائی ممالک میں مائیگریشن مینجمنٹ کو بہتر بنانے” کے منصوبے کا باضابطہ آغاز تھا۔ ڈاکٹر سپنڈلیگر نے آئی سی ایم پی ڈی کے لیے ایک دیرینہ شراکت دار کے طور پر پاکستان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، مزدوروں کی ہجرت، سکل ڈولپمنٹ، مربوط سرحدی نطام، اور غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کرنے میں اس کے اسٹریٹجک تعاون پر زور دیا۔
یورپی یونین اس پروجیکٹ کی مالی ماونت فراہم کررہی ہے۔ اس مالی ماونت کے زریعے پاکستان اور جنوبی اور مغربی ایشیا میں مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت ملتی ہے۔ جس کا مقصد آگاہی مہم کو تقویت دینا، ممکنہ تارکین وطن کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنا، اور ایم آرسیز کے استحکام کو یقنی بنانا ہے۔
مزید برآں، اس پروجیکٹ کا مقصد مائیگریشن مینجمنٹ اور گورننس کو سپورٹ کرنا ہے، بالآخر پاکستانیوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی لیبر مارکیٹ میں مسابقت کو بڑھانا ہے۔
پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے یورپی یونین معاہدہ برائے ہجرت اور پناہ کے ساتھ اس پروجیکٹ کو مرتب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہجرت کی بنیادی وجوہات اور علاقائی ہجرت کے بحران کو حل کرتے ہوئے منظم، محفوظ، باقاعدہ ہجرت کی سہولت فراہم کرنے میں پروجیکٹ کے تعاون کا ذکر کیا۔
یہ پروجیکٹ یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے سابقہ اقدامات کا تسلسل ہے اور اس کا دائرہ قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان جیسے ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔
بھی اس پروجیکٹ کو نافذ کررہا ہے۔ خاص طور پر انسانی اسمگلنگ کا جزو۔ UNODC
جناب جواد سومرو ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت سمندر پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ،نے ہجرت کے ابھرتے ہوئے رحجانات پر روشنی ڈالی، ممالک کے درمیان تعاون ، یورپ کے لیے قانونی راستے اور حقوق پر مبنی نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے “تعلیم وتربیت کے نظام کو لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق بھیجنے اور وصول کرنے والے ممالک کے لیے ہم آہنگ کرنے کی اہمیت” پر زور دیا۔
اس تقریب میں مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں سفارت کار، پالیسی ساز، بین الاقوامی تنظیمیں، اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے، جنہوں نے ہجرت کے مکالمے اور خیالات کے تبادلے کے لیے مثبت ماحول کو فروغ دیا۔
پروٹیکٹ پراجیکٹ کے علاوہ، آئی سی ایم پی ڈی پاکستان میں بارڈر میجنمنٹ، پالیسی سازی اور استعداد کار سے متعلق دیگر اقدامات کو بھی نافذ کرتا ہے۔ یہ آئی سی ایم پی ڈی اور حکومت پاکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے پر مبنی ہے۔
ڈاکٹر سپنڈلیگر پاکستان میں ہیں تاکہ ہجرت سے متعلقہ مختلف شعبوں میں حکومت