شاہین، حارث اور نسیم کوالٹی بولرز ہیں، پاکستان کے پاس ہمیشہ اچھے بولر رہے: بھارتی کپتان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے  خلاف کھیلنا چیلنج قرار دے دیا۔

کینڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے اور ایسی ٹیم کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔

ایک سوال کے جواب پر بھارتی کپتان نے کہا کہ شاہین، حارث اور نسیم کوالٹی بولرز ہیں اور اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، یہ کچھ سالوں سے مل کر کھیل رہے ہیں، پاکستان کے پاس کوالٹی بولرز ہمیشہ سے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تجربے کو استعمال کرنے کی کوشش کروں گا اور ٹیم کیلئے اچھا کروں گا

روہت شرما کا کہنا تھاکہ ہم سب کی یہی کوشش ہوتی ہے  ٹیم کو اچھی پوزیشن پر رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں سال ڈیڑھ سال سے خود کو آرام دے کر کھیل رہا ہوں، میں ماضی کی طرح کھیلنےکی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل میچ کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *