پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کینال روڈ سے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کرکے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئی۔
پرویز الٰہی لاہور ہائیکورٹ سے لاہور پولیس کی نفری میں گھر روانہ ہوئے تھے مگر ظہور الٰہی ہاؤس کے قریب اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کی گاڑی کو روکا، انہیں گاڑی سے نکالا اور ڈنڈا ڈولی کر کے اپنی گاڑی میں ڈال دیا
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی جب کہ پرویز الٰہی کو کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
’پرویز الٰہی کو نیب، ایجنسی یا کوئی اور اتھارٹی گرفتار نہیں کریگی‘، لاہور ہائیکورٹ کا رہائی کا حکم
ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویزالٰہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، پولیس انہیں اسلام آباد منتقل کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل میں نظربند کیا جائے گا۔