شہری بجلی کے بلوں میں ریلیف کے منتظر لیکن بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے لیکن ریلیف کے منتظر عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا میں سماعت کل ہوگی۔
سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اگر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست منظور کی تو اس سے صارفین پر 35 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔