آسٹریلیا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

آسٹریلیا میں فوجی مشقوں کےدوران امریکی فوج کا ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔

شمالی آسٹریلیا کے علاقے ڈارون سے 60 کلو میٹر دور Melville Island کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق Osprey وی 22 ہیلی کاپٹر میں 23 امریکی فوجی موجود تھے اور حادثے کے نتیجے 3 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ آسٹریلیا، امریکا، مشرقی تیمور، انڈونیشیا اور فلپائن کی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقوں کے دوران پیش آیا۔

امریکا کا جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسے ‘المناک’ سانحہ قرار دیا مگر اس حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری توجہ حادثے میں متاثر ہونے والے افراد کو بچانے پر مرکوز ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق 5 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے ڈارون منتقل کیا گیا ہے جبکہ باقی معمولی زخمی ہیں جن کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان حالیہ برسوں میں فوجی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے تاکہ چین کے بڑھتے اثر رسوخ کی روک تھام کی جاسکے

Osprey ہیلی کاپٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹربو طیارے کے فیچرز سے بھی لیس ہے۔

یہ ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے مگر کسی روایتی ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے سفر کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *