یوکرین کے روس کے دو شہروں پر ڈرون حملے، 3 افراد ہلاک

یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو سمیت 2 شہروں پر ڈرون حملے کیے جس میں 3 شہری ہلاک ہوگئے۔

 برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو  میں  ڈرون حملے میں زیر تعمیر بلڈنگ کو نشانہ بنایا گیا جس سے آس پاس موجود دو 5 منزلہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو کے دو مختلف ضلع موزہسک اور خمکی میں بھی ڈرون حملے کیے گئے جن کو ائیرڈیفنس نے تباہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ روسی حکام کی جانب سے اسے کیف حکومت کی طرف سے دہشت گردانہ حملہ کرنے کی ایک اور کوشش کہا گیا ہے۔

دوسری جانب  روسی حدود میں ڈرون حملوں کے حوالے سے یوکرین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح بھی ماسکو کے تمام ائیر پورٹس پر فضائی آپریشن بند رہا تاہم اب فلائٹس آپریشن کو بتدریج بحال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب روس کے شہر بیلگوروڈ میں بھی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 3 شہری ہلاک ہوئے جس کی تصدیق سٹی گورنر نے بھی کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *