جارجیا میں انتخابی نتائج پلٹنے کا مقدمہ، ٹرمپ کل خود کو جیل حکام کے سپرد کرینگے
واشنگٹن: صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کو خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمے میں عدالت میں پہلی پیشی سے پہلے سابق صدر اور 18 شریک ملزمان نے خود کو تحویل میں دینا ہے۔
اسی حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن مداخلت کیس میں سابق صدرٹرمپ کی 2 لاکھ ڈالر میں ضمانت ہوگی جس پر اٹلانٹا میں الزامات عائد ہونے پر امریکا کے سابق صدر کو نقد رقم جمع کراناہوگی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 3 مزید مقدمات کا بھی سامنا ہے۔