انٹربینک میں ڈالر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا
ملک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ڈالر 35 پسے اضافے کے بعد 297.13 روپے کا تھا۔
آج روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں پہلے معمولی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہوکر 299.01 روپے پر بند ہوا جو انٹربینک میں ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جا پہنچا تھا۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کاروباری ہفتے کے دو دنوں میں 2.33 روپے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے پر بند ہوا ہے۔