پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی عمران خان کے بیان کی روشنی میں گرفتار ہوئے۔
دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
انہوں نے کہاکہ سائفرکے معاملے میں شاہ محمود قریشی نامزد تھے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھاکہ 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔