بابر جتنا بڑا کھلاڑی اتنا ہی دلیر کپتان بھی ہے: افتخار احمد

قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر  بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی دلیر کپتان بھی ہے۔

ایک انٹرویو میں افتخار احمد سے بابر اعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں کو ملنے والے فائدے سے متعلق پوچھا گیا۔

مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اتنا ہی بڑا کپتان بھی ہے، وہ خود جس طرح دلیری کے ساتھ کھیلتا ہے اسی طرح کھلاڑیوں کو بھی دلیری سے کھیلنے کی تلقین کرتا ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا بابر اعظم ہمیشہ پوری ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے اور تمام کھلاڑیوں سے کہتا ہے کہ اگر آپ کو بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ میں یا پھر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہے تو مجھے بتائیں میں اس کا کوئی حل نکال لوں گا لیکن بات کو دل میں مت رکھیں، ہمارا بہت اچھا ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم ایشیا کپ جیت جائیں اور یہ خوشی ہم اپنے پاکستانیوں کو دیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہونے جا رہا ہے، ایشیا کپ کے چند میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ زیادہ تر میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *