انٹربینک: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان
کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی اور ڈالر 288.49 روپے پر بند ہوا۔
آج منگل کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید بہتری ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 291 روپے 75 پیسے ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 302 روپے کا ہے۔