نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے نام پر آج اتفاق ہو جائے گا: مراد علی شاہ

کون بنے گا سندھ کا نگران وزیراعلیٰ؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائدِ حزب اختلاف رعنا انصار کے پاس مشاورت کا آخری روز ہے۔

اپوزیشن لیڈر رعنا انصار آج وزیر اعلیٰ ہاؤس جائیں گی، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سےنگران وزیراعلیٰ کے لیے تین نام تجویز کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے دونوں طرف سے 12، 13 نام ہیں، تمام نام قابل احترام اور اچھے ہیں۔

مراد علی شاہ کہتے ہیں نگران وزیراعلیٰ کے لیے کہیں اور سے نام نہیں آئے گا، جو نام ہم نے ڈسکس کیے ہیں انہی میں سے فائنل ہو گا، آج رات 12 بجے تک نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو جائےگا۔

ان کا کہنا تھا اگر  کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا تو دو دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے، اگر کمیٹی میں بھی بات نہ بنی تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا۔

خیال رہے کہ مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں تاہم اب تک کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *