اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 25 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے طے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 33 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 9 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 25 کروڑ 49 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر6899 ارب روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *