پاکستانی ادارے ڈیجیٹائزیشن سے سہولیات کی فراہمی میں بہتری لارہے ہیں، احمد الفیفی
اسلام آباد: انٹرپرائز سافٹ ویئر سلوشنز فراہم کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ادارے SAP (ایس اے پی) نے کراچی میں ڈسکوری ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا موضوع ”ایک اچھا اور مستحکم کاروباری ادارہ بنیں“ تھا۔ اس تقریب کا مقصد ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ضروری معلومات اور آلات کے ذریعے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا تھا، تاکہ وہ ایک اچھا، مسابقتی اور مستحکم کاروباری ادارہ بن سکیں۔
ایس اے پی ڈسکوری ڈے میں صنعتی رہنما، ماہرین اور مختلف شعبوں کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل ذرائع سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ بہترین طریقوں اور کامیابی کی کہانیوں کا بھی اشتراک کیا۔
اپنے خیرمقدمی کلمات میں SAP کے سینئر نائب صدر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ احمد الفیفی نے کہا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سرکاری سطح پر عوامی خدمات کیلئے ڈیجیٹائزیشن کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے کے کاروباری ادارے بہتر خدمات کیلئے اپنے آپریشنز کو ڈیجیٹل ذرائع پر منتقل کر رہے ہیں اور کلاوڈ ٹیکنالوجی سے بہتر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اس لیے اکٹھا ہوئے ہیں تاکہ ڈیجیٹلائزیشن کی طاقت کا اندازہ کرسکیں اور یہ سمجھ سکیں کہ ایک اچھے اور مستحکم کاروباری مستقبل کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا استعمال کیوں ضروری ہے۔ تیز رفتار تکنیکی ترقی کے اس دور میں کاروباری اداروں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے تاکہ وہ تبدیل ہوتے ہوئے کارباری منظر نامے کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک اچھے کاروباری ادارے کا تصور نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے ساتھ جڑ گیا ہے۔ یہ ڈیٹا، تجزیات اور ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جدت طرازی، کارکردگی بڑھانے اور پائیدار کاروباری طریقوں کے لیے جامع نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر SAP پاکستان، عراق اور افغانستان ثاقب احمد نے پاکستان میں ڈیجیٹلDisruption کا مستقبل کے موضوع پر اپنے خطاب میں ڈیجیٹلائزیشن کی بے پناہ صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن پاکستان میں کاروباری منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے۔ ٹیکنالوجی معاشی اور پیشہ ورانہ ترقی میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ صارفین کی ضروریات اور مارکیٹ کی مسابقت پر نظر رکھتے ہوئے تبدیلی کے عمل پر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔ SAP کا مقصد صارفین کی ضروریات کو بہترین انداز سے پورا کرنے کے لیے کاروبار کو موثر بنانا ہے۔
ایمازون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) پر SAP کے سربراہ پال کینڈی نے کہا کہ ٹیکنالوجی اداروں کو مارکیٹ میں نئے تعلقات بنانے، ملازمین کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے اور صارفین کو بہتر خدمات کے قابل بناتی ہے۔ SAP کلاؤڈ، موبائل اور سوشل میڈیا کے شعبوں میں جدت طرازی میں ایک عالمی رہنما ہے اور 40 سال سے صارفین کے لیے کاروباری مسائل کو حل کر رہا ہے۔ اس بھرپور تاریخ کے ساتھ SAP نے اپنی توجہ ترقی پذیر ٹیکنالوجیز اور بہترین طریقوں پر مرکوز کررکھی ہے جو عالمی رجحانات کو تشکیل دیتے ہیں۔
ممتاز مقررین اور صنعتی ماہرین کے خطابات اور پینل مباحثوں میں کاروباری اداروں کی پیداواری صلاحیت، صارفین کے اطمینان اور مجموعی خوشحالی کے لیے Human Experience Management کو فوری طورپر ڈیجیٹل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ حقیقی دنیا کے کیس اسٹڈیز کے ساتھ انسان کے فلاح و بہبود کے کاموں میں انقلاب لانے کے لیے ڈیجیٹل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کی صلاحیت جو ڈیجیٹل کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ٹھوس فوائد کو اجاگر کرتی ہے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ایس اے پی کے سینئر ایگزیکٹوز ارحان کانی ارگن، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ ، سٹاماٹیا بیٹسی، بزنس ڈیولپمنٹ نے بھی ایک مضبوط ادارے کو آگے چلانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن میں اپنی مہارت اور کامیابیوں کے حوالے سے روشنی ڈالی۔