مقبوضہ کشمیر: جی 20 اجلاس کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
مقبوضہ کشمیر میں عوام کی جانب سے جی 20 اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، سری نگر میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اورکمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔
سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی جانب سے دکانداروں کو طلب کرکے دکانیں کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
تاجروں نے جی 20 اجلاس کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔