آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتاہے: بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بیل آؤٹ پیکج کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔
پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، شرائط پوری نہ ہونے سے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں مشکلات ہیں۔
بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستانی روپے کی قدر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے، رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر کرلےگا لیکن جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں اس سال ہونے والے انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی بھی قرضے کے حصول میں تاخیرکا ایک سبب بن رہی ہے۔