ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ہے اور ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء  مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *