جاپان کا پہلا نجی خلائی جہاز چاند پر اترنے میں ناکام
جاپان کے پہلے نجی خلائی جہاز کو چاند پر اترنے میں ناکامی کا سامنا رہا اور ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی نجی کمپنی کی جانب سے خلائی جہاز کو چاند پر اتارنے کی کوشش کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق Hakuto-R Mission 1 سے لینڈنگ سے 25 منٹ پہلے رابطہ منقطع ہو گیا۔
انجینئرز کی جانب سے ناکامی کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ مشن میں کوئی شخص سوار نہیں تھا کیونکہ یہ ایک ٹینس بال نما ایک ربورٹ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جہاز کو گزشتہ سال دسمبر میں اسپیس ایکس راکٹ سے بھیجا گیا تھا اور اسے چاند پر پہنچنے میں 5 ماہ کا وقت لگا۔
آئی اسپیس کے سی ای او کا کہنا تھا کہ رابطہ منقطع ہونے سے ہمیں جہاز کے لینڈ ہونے کے حوالے سے درست معلومات نہیں مل رہی البتہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ جہاز نے چاند پر اترنے کا مشن مکمل نہیں کیا۔