روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان
روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ خام تیل کتنا سستا پڑےگا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیےکارگو آئےگا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتربتاسکتا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ روس سےخام تیل خریداری کامعاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہوا ہے۔