خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر، حرم اور مسجد نبویؐ میں عید کے بڑے اجتماعات

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ اور مکہ میں مسجد الحرام میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات ، قطر، ترکی اورافغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے جب کہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے جہاں بعض مسلمان جمعہ کو اور دیگر ہفتے کو عید منائیں گے۔

ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔