اسرائیل: تل ابیب میں حملہ آور نے سیاحوں کو کار سے کچل دیا

اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب میں حملہ آور نے سیاحوں کو کار سے کچل ڈالا۔ حملے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور 5 دیگر سیاح زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور عرب اسرائیلی تھا اور ہلاک ہونے والے افراد غیر ملکی سیاح تھے۔ مقبوضہ بیت المقدس حملے کے بعد پولیس اور فوج کی اضا فی نفری طلب کرلی گئی۔ دوسری جانب اطالوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والا ایک شخص اس کا شہری تھا۔