امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
امریکی ریاست کینٹکی میں امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے، حادثے میں تقریباً 9 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہیلی کاپٹروں کے عملے کے ارکان سے متعلق فوری طور پر کوئی علم نہیں۔
کینٹکی کےگورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔