عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔
صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ نے پارٹی کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے کے ساتھ قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکو یقینی بنائیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کرائیں، 15 مارچ سے پارلیمانی بورڈ پارٹی صوبائی حلقوں میں موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔
صدر مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا تھا مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن عوام میں جانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے۔