نواز شریف ضرور آئیں گے، بابا گھرآئیں گے تو گھر چلے گا: کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرور آئیں گے، بابا گھرآئیں گے تو گھر چلے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اور پی ڈی ایم نے ملک کوسنبھال لیا ہے، 2013 میں بھی یہی حالات تھے مگرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کو سزا دینے والوں سے پوچھا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف ضرور آئیں گے، بابا گھرآئیں گے تو گھر چلے گا، انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہا، انتخابات ہماری مشکل کا حل نہیں۔