امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے
امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن پولینڈ کا دورہ مکمل کر کے جوانوں کی طرح تیزی سے جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش میں تھے کہ ان کا پیر پھسل گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوبائیڈن جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پہلے لڑکھڑائے اور پھر گرے لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور جہاز پر چڑھے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکی صدر سیڑھیوں پر گرے ہوں ،اس سے قبل عہدہ سنبھالنے کے دوسرے مہینے ہی جو بائیڈن ائیرفورس ون کی سیڑھیوں پر لڑ کھڑا گئے تھے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر جون 2021 میں بائی سائیکل سے بھی گر پڑے تھے۔
دوسری جانب بائیڈن کا باربار گرنا ان کےدوبارہ صدارتی امیدوار بننے پرسوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔