چین نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
اسلام آباد: چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری کی اطلاع دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔