حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے پی سی میں دہشتگردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جب کہ  نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *