اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 جنوری کو طلب کرلیا
اسلام آباد: اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 جنوری کو طلب کرلیا۔
خیال رہےکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول دوسری بار تبدیل کیا گیا ہے۔
17 جنوری کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 20 جنوری جمعہ دن 11 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جس کے بعد اسپیکر نے اپنے اختیارات کے تحت اجلاس مؤخرکرتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور اجلاس 27 جنوری دن 11 بجے طلب کیا تھا۔
تاہم اب ایک بار پھر اسپیکر نے اپنے اختیارات کے تحت 27 جنوری کو ہونے والا اجلاس 31 جنوری شام 5 بجےطلب کرلیا ہے۔