پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے بلخ شیر کھوسہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کریم  بلاک اقبال ٹاؤن کے قریب پیش آیا، دو موٹرسائیکل سوار  ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔