ملک بھر میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہوگی

ملک بھر میں رجب المرجب 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت  رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے جنوبی حصے میں مطلع صاف رہا اور شمالی حصے میں مطلع ابر آلود رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے رجب کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم رجب المرجب 1444ہجری 24 جنوری2023 بروز منگل کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *