عمران خان کوپارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کےکیسز 25 جنوری کیلئے ڈی لسٹ ہوگئے

عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیئرمین شپ سے ہٹانےکےکیسز 25 جنوری کے لیے ڈی لسٹ کردیےگئے،کیسز کی سماعت اب 31 جنوری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کوپارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےکےکیسزکی سماعت 31 جنوری کو ہوگی جب کہ عمران خان کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 31 جنوری کو ہوگی۔

خیال رہےکہ شہری خلیل الرحمان نے عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف بھی درخواست دائرکر رکھی ہے۔