آپکو نہیں لگتا کہ آپ کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑدینی چاہیے! صحافی کا سخت سوال؟

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دینے کے حوالےسے پوچھا گیا صحافی کا سوال سخت ردعمل کے ساتھ نظر انداز کردیا۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران نجی میڈیا کے صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ اس میں شک نہیں کہ آپ عظیم بیٹسمین بننے کی راہ پر ہیں لیکن ماضی میں بھی سچن ٹنڈولکر،برائن لارا اور سعید انور جیسے عظیم بیٹسمین ایک اچھے کپتان ثابت نہ ہوسکے، ہوم گراؤنڈز پر 8 ٹیسٹ میچز ہوئے لیکن ہم ایک بھی جیت نہ سکے لہٰذا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑدینی چاہیے تاکہ آپ اچھے بیٹسمین بن سکیں؟

بابر اعظم نے صحافی کے سوال کو تحمل سے سنا اور پھر کپتانی چھوڑدینے کا سوال نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اب وائٹ بال ہورہی ہے ٹیسٹ میچز گزر چکے ہیں، اگر اب آپ کے پاس وائٹ بال کے حوالے سے کوئی سوال ہے تو وہ پوچھ لیں۔