کراچی: مرغی کا گوشت بھی عوام کی قوت خرید سے باہر

کراچی میں مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں بھی آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہر قائد میں فارمی انڈے 290 سے 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دیسی انڈوں کی قیمت 600 روپے درجن ہے اور گولڈن انڈے 400 سے 420 روپے تک میں مل رہے ہیں۔

کراچی میں زندہ مرغی کی قیمت 380 روپے کلو ہے جبکہ مرغی کا گوشت 600 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے دو وقت کی روٹی کو بھی مشکل بنا دیا ہے، ہر چیز کی قوت خرید ہماری پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔