ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  نے مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

 آئی سی سی کی  2022 کے ٹیسٹ  کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جونی بیرسٹو، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔

آئی سی سی  ریکارڈ کے مطابق 2022 میں  انگلینڈ کے اسٹوکس کے 15 میچز میں 870 رنز اور 26 وکٹیں،  جونی بیرسٹو  کے 10 ٹیسٹ میچز میں 1061 رنز ، عثمان خواجہ کے 11 میچز میں 1080 رنز  اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی نو میچز میں 47 وکٹ ہیں۔

 اس سے قبل آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مسلسل دوسری بار ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا۔

بابر اعظم گزشتہ سال کا آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیرکا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

آئی سی سی کے 2022 کے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا، زمبابوے کے سکندر رضا اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوم بھی شامل ہیں۔