بیٹا بھی باپ کے نقشِ قدم پر: رونالڈو کے بعد بیٹے نے بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر نے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا۔

گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں،  یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے۔

تاہم اب والد کی طرح فٹبال کا جنون رکھنے والے  رونالڈو جونیئر نے انگلش فٹبال کلب کو چھوڑ کر ممکنہ طور پر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو  دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔