وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کا معاملہ، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیولیکس میں ملوث وزیراعظم ہاؤس کاسابق ملازم تحویل میں لےلیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے اسٹاف میں سے تھا، حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیا گیا شخص وزیراعظم ہاؤس سے ہٹائے جانے کے بعد بہاولپور میں تعینات تھا۔ خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ وزیراعظم نے آڈیو لیکس کے حوالے سے اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، آڈیو لیکس میں وزیراعظم کی حکومتی وزراء کے ساتھ معاونین خصوصی کی تقرری سے متعلق گفتگو تھی۔