بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے: شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہم کیسے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں؟

چیئرمین پیپلز پارٹی کے بینظیر بھٹو کی برسی پر کیے گئے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی کو آخری وارننگ ہے، وہ پارلیمان میں آکر بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بننے۔