متحدہ عرب امارات میں کارپوریٹ ٹیکس کے نفاذ کی تیاری مکمل

متحدہ عرب امارت (یو اے ای) میں کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 2023 میں یو اے ای میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں اور پہلی بار کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرایا جائے گا۔ کارپوریٹ ٹیکس کا نفاذ یکم جون 2023 سے ہوگا۔

اس ٹیکس کا نفاذ 3 لاکھ 75 ہزار درہم منافع کمانے والی کمپنیوں پر ہوگا اور انہیں سالانہ 9 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ فری لانس کا پرمٹ رکھنے والے ایسے افراد جن کی آمدنی طے شدہ رقم سے زیادہ ہوگی، انہیں بھی یہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا، البتہ بینک ڈپازٹ، سیونگ پروگرامز اور ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔

اسی طرح رہائشی علاقوں میں گنجائش سے زیادہ آبادی کی روک تھام کے لیے بھی ایک نیا ٹیکس متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ابوظبی میں ایک مہم کا آغاز 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہوگا۔ اس مہم کے دوران کسی رہائش گاہ میں گنجائش سے زیادہ افرادکے رہنے پر 10 لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *