روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے: پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، تمام تنازعات سفارت کاری سے ختم ہوتے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں، اس جنگ کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز نقصانات کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے، روس نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ پیوٹن نے کہا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔