گجرات: جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

گجرات: جی ٹی روڈ پردھندکے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گجرات کے علاقے سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں دھند کے سبب ٹرک اور رکشے میں تصادم ہوگیا۔
ریسکیو کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان  نے گجرات کےقریب حادثے میں ہونے والی  اموات پر افسوس اورتعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب   نے ذمے دار ڈرائیور کےخلاف قانونی کارروائی کاحکم  دے دیا ہے۔
دوسری جانب گہری دھند کےباعث کالاشاہ کاکوکےقریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  6 گاڑیاں ٹکراگئیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے  جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، حادثےمیں گاڑیوں کوبھی شدیدنقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *