بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی اس ملاقات میں بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اہم کردار پر یو این سیکرٹری جنرل کا شکریہ اداکیا۔